Monday, December 9, 2024, 7:31 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل سے جنگ بندی کے بعد لبنانیوں کی گھروں کو واپسی

اسرائیل سے جنگ بندی کے بعد لبنانیوں کی گھروں کو واپسی

اسرائیل کی اپنے شہریوں کو گھروں کو تاحال واپس نہ جانے کی ہدایت

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل اور لبنان میں جنگ بندی معاہدے کے بعد لبنانی شہری فتح کا نشان بنا کر اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔

اسرائیل حزب اللّٰہ جنگ بندی معاہدے کے اطلاق کے ساتھ ہی ہزاروں لبنانیوں نے جنوب میں اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔

جنگ بندی معاہدے کے بعد بیروت کے جنوبی مضافات میں فائرنگ کر کے جشن منایا گیا، جس کی آوازیں دور دراز میں سنی گئیں، لیکن فوری طور پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ادھر لبنانی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے انخلاء تک دیہاتی علاقوں میں لوگ اپنے گھر واپس نہ جائیں۔

banner

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ گزشتہ 14 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کی جانب اہم قدم سمجھا جا رہا ہے، جبکہ بیشتر افراد امید کر رہے ہیں کہ اس معاہدے کے بعد اسرائیلی حملے مستقل طور پر ختم ہو جائیں گے۔

 اسرائیلی فوج نے شہریوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے شمالی اسرائیلی علاقوں میں فی الحال جانے سے روک دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شمالی اسرائیل میں شہریوں کی محفوظ واپسی کے وقت سے متعلق اپ ڈیٹ کریں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024