Saturday, March 22, 2025, 2:07 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈیا میں اسرائیلی خاتون سیاح کے ساتھ ’اجتماعی زیادتی‘

انڈیا میں اسرائیلی خاتون سیاح کے ساتھ ’اجتماعی زیادتی‘

واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈیا کی ریاست کرناٹک میں اسرائیلی خاتون سیاح اور ہوم اسٹے کی مالکہ کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی شب پیش آیا اور اس میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ خواتین تین اور سیاحوں کے ہمراہ بینگلورو شہر سے 350 کلومیٹر فاصلے پر واقع کوپال میں ایک جھیل کے کنارے موجود تھے۔

ملزمان نے خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ان کے ساتھ تین سیاحوں کو جھیل میں دھکیل دیا تھا۔

banner

نہر میں گرائے جانے والے امریکی سیاح ڈینیئل اور مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے پنکج تیر کر نکلنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ اڑیسہ کے بیباش ڈوب گئے۔

ڈوب جانے والے انڈین سیاح کی لاش سنیچر کو ملی ہے۔

کوپال کے سپرنٹنڈنٹ پولیس رام ایل اراسدی نے بتایا کہ ’تین میں سے دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں جبکہ تیسرے کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں

پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی خواتین ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

ایس پی رام ایل اراسدی نے مزید بتایا کہ ’پانچ افراد (جن میں دو خواتین اور تین مرد تھے) پر سناپور کے قریب حملہ کیا گیا۔ ان میں سے دو غیرملکی تھے، ایک کا تعلق امریکہ جبکہ دوسری خاتون اسرائیل سے ہیں۔‘

’خاتون نے اپنی درخواست میں کہا کہ ان کے ساتھ مار پیٹ کی گئی اور ملزمان نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔‘

29 سالہ ہوم سٹے اونر نے اپنی شکایت میں کہا کہ وہ ڈنر کے بعد اپنے چار مہمانوں کے ساتھ ستاروں کا نظارہ کرنے تُنگابھدرا لیفٹ بینک کینال پہنچیں تو بائیک سوار ملزمان وہاں آ گئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان نے پہلے سیاحوں سے پیٹرول کے لیے 100 روپے مانگے۔ جب سیاحوں نے انکار کیا تو انہوں نے حملہ کرتے ہوئے مرد سیاحوں کو جھیل میں دھکیل دیا اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

اس کے بعد ملزمان موٹرسائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس ڈاگ اسکواڈ اور فائر بریگیڈ کے عملے نے جھیل میں ڈوب جانے والے سیاح کی تلاش شروع کر دی اور سنیچر انہیں ہلاک سیاح کی لاش مل گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ریپ، اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس کیس کی تحقیقات دو خصوصی ٹیمیں کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024