Saturday, January 18, 2025, 7:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو چارج شیٹ کردیا گیا

پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو چارج شیٹ کردیا گیا

سیاسی سرگرمیاں اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام

by NWMNewsDesk
0 comment

فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی کا سامنا کرنے والے پاکستان فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔

منگل کو پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں کہا کہ’ 12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی تھی۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید(ر) کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔‘

بیان کے مطابق ’چارج شیٹ میں شامل الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچنانا شامل ہیں۔‘

’فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران ملک میں انتشار اور بے امنی سے متعلق پرتشدد واقعات میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمیدکے ملوث ہونے سے متعلق علیحدہ تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔ تشدد اور بے امنی کے متعدد واقعات میں 9 مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں۔‘

banner

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا کہ ’ان متعدد پرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصر کی ایماء اور ملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمیدکو قانون کے مطابق تمام قانونی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔‘

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے کر فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے بیرسٹر میاں علی اشفاق کو اپنا وکیل مقرر کر لیا ہے۔

فیض حمید کو رواں برس 12 اگست کو فوج نے اپنی تحویل میں لیا تھا۔

اس وقت آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ تھا کہ ’سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے ایک تفصیلی کورٹ آف انکوائری، پاکستان فوج نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ریٹائرڈ) کے خلاف ٹاپ سٹی کیس میں شکایات کی درستگی کا پتہ لگانے کے لیے کی تھی۔ نتیجتاً پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کے خلاف مناسب تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024