Saturday, March 15, 2025, 4:32 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دہشت گردی کے خلاف امریکہ اور پاکستان میں تعاون انتہائی اہم ہے: محکمۂ خارجہ

دہشت گردی کے خلاف امریکہ اور پاکستان میں تعاون انتہائی اہم ہے: محکمۂ خارجہ

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے مفادات مشترک ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور امریکہ کے مفادات مشترک ہیں۔

جمعرات کو محکمۂ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا مشتبہ افغان شدت پسند محمد شریف اللہ کی گرفتاری پر امریکی انتظامیہ سے کسی نے سرکاری سطح پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا؟

تو ان کا کہنا تھا کہ کانگرس میں خطاب کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محمد شریف اللہ کی گرفتاری کے اعلان کے وقت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ٹریمی بروس نے مزید کہا کہ ’دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے مفادات مشترک ہیں۔ اور اس دہشت گرد کی گرفتاری نے یہ بھی واضح کر دیا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعاون انتہائی اہم ہے۔‘

banner

ان کا کہنا تھا کہ محمد شریف اللہ کی گرفتاری اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

محکمۂ خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ محمد شریف اللہ افغانستان سے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ کے گیٹ پر ہونے والے دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں اور 160 سے زیادہ افغان شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔

اس سے قبل امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا تھا کہ پاکستان سے گرفتار کیے جانے والے دہشت گرد شریف اللہ کی اطلاع پاکستان کو ٹرمپ انتظامیہ نے دی تھی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ’صدرٹرمپ نے کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ دھماکے میں مارے گئے 13 امریکی ہیروز کی فیملی کوانصاف دلوایا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ’شریف اللہ نے اعتراف جرم پہلے پاکستانی حکام کے سامنے کیا اور جب ویک اینڈ پر امریکی حکام پاکستان گئے تو شریف اللہ نے ان کے سامنے بھی اعتراف جرم کیا۔‘
پاکستان افغانستان سرحد سے گرفتار کرکے امریکہ کے حوالے کیے گئے کالعدم تنظیم داعش کے مبینہ شدت پسند محمد شریف اللہ کو ورجینیا کی عدالت میں بدھ کو پیش کیا گیا تھا۔
ورجینیا کی وفاقی عدالت نے انہیں حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

10 مارچ کو کیس کی ابتدائی سماعت ہوگی۔ اگر محمد شریف اللہ کو مجرم قرار دیا جاتا ہے، تو وہ عمر قید کی سزا کا سامنا کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024