Monday, January 13, 2025, 12:13 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کرم میں راستوں کی بندش، علاج کی سہولیات نہ ملنے سے 100 سے بچے ہلاک

کرم میں راستوں کی بندش، علاج کی سہولیات نہ ملنے سے 100 سے بچے ہلاک

اہم شاہراؤں کی بندش سے ضروری اشیا کی قلت سے مسائل میں اضافہ

by NWMNewsDesk
0 comment

افغستان سے ملحقہ پاکستان کے قبائلی ضلع کرم کی اہم سڑکیں فرقہ وارانہ فسادات کے بعد طویل دورانیے کے لیے بند ہونے کے باعث مقامی آبادی کی مشکلات میں ہو رہا ہے۔

پاراچنار میں ڈھائی ماہ سے راستوں کی بندش کے خلاف شہریوں کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے۔

ضلع کے مختلف علاقوں میں علاج کی سہولیات نہ ملنے سے مرنے والے بچوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔

تحصیل چیئرمین اپرکرم آغا مزمل کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش کے باعث شہری خوراک و علاج سے محروم ہیں، علاج کی سہولیات نہ ملنے سے 100 سے زائد بچے دم توڑ چکے ہیں۔

banner

راستوں کی بندش کے حوالے سے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ پارا چنار روڈ کے لیے اسپیشل پولیس فورس کے قیام کی منظوری دی ہے، حکومتی اقدامات کا مقصد علاقے میں صدی پرانے تنازع کا پائیدار اور مستقل حل ہے۔

خیال رہے پارا چنار میں گزشتہ ڈھائی ماہ سے قبائل کے درمیان تصادم جاری ہے جس میں 120 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ کشیدہ حالات کے باعث گزشتہ ڈھائی ماہ سے ضلع کے تمام چھوٹے بڑے راستے بند ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024