6
شام کے شہر حما ت میں نامعلوم نقاب پوش افراد نےکرسمس ٹری کو آگ لگا دی۔
حمات میں کرسمس ٹری میں آگ لگائے جانے پر دار الحکومت دمشق کے مختلف علاقوں میں مظاہرے ہوئے۔
مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر یونانی آرتھوڈوکس چرچ کے انتظامی مرکز کا رخ کیا۔ بعض مظاہرین نے ہاتھوں میں سبز پرچم تھام رکھا تھا جو شام میں نئے حکام کی جانب سے اختیار کیا گیا ہے۔
شام میں انسانی حقوق کی تنظیم “المرصد” کے مطابق کرسمس ٹری کو آگ لگانے والے افراد غیر ملکی ہیں اور ان کا تعلق “انصار التوحيد” نامی گروپ سے ہے۔
شام کی عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ کرسمس ٹری کو نقصان پہنچانے میں غیر ملکی جنگجو ملوث ہیں، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور دوسرا کرسمس ٹری بھی لگایا جائے گا ۔