Friday, March 14, 2025, 3:17 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں 15 سال بعد فائرنگ اسکواڈ سے سزائے موت

امریکہ میں 15 سال بعد فائرنگ اسکواڈ سے سزائے موت

مجرم سگمون نے الیکٹرک چیئر یا انجیکشن کے بجائے فائرنگ اسکواڈ کو ترجیح دی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا میں گرل فرینڈز کے والدین کو بیس بال بیٹ سے قتل کرنے والے 67 سالہ شخص کوفائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی گئی۔

سزائے موت کے اس طریقے کو قیدی بریڈ سگمون نے الیکٹرک چیئر یا انجیکشن کے ذریعے موت پر ترجیح دیتے ہوئے خود چنا۔

بریڈ سگمون نے گرل فرینڈ کو اغوا کرنے کے لیے 2001 میں ڈیوڈ اور گلیڈیز لارک کو ان کے گھر میں قتل کیا۔ اس نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس کا ویک اینڈ پر لے جا کر خود کو اور گرل فرینڈ کو مار دینے کا منصوبہ تھا۔

بریڈ سگمون کے وکیل نے کہا کہ اس نے فائرنگ اسکواڈ سے موت اس لیے چنی کیونکہ الیکٹرک چیئر اسے زندہ جلا دیتی اور انجیکشن سے مرنا بھی زیادہ تکلیف دہ ہوتا۔
جمعے کو بریڈ سگمون نے ہُڈ والا کالے رنگ کا جمپ سوٹ پہنا جس کے اوپر سیفد ٹارگٹ اور چھاتی پر بُلز آئی کا نشان تھا۔

banner

جیل عملے کے تین اہلکار ڈیتھ چیمبر میں 15 فٹ دور کھڑے ہو گئے اور تینوں نے دیوار میں بنے سوراخوں سے ایک ساتھ فائرنگ کی جو ساتھ والے کمرے میں کھڑے درجن بھر گواہوں سے اوجھل تھے۔ بریڈ سگمون نے دو منٹ کے دوران کئی بھاری سانسیں لیں اور گولیاں لگنے کے دوران اس کے بازو کچھ دیر کے لیے اکڑ گئے۔

اس کے ایک منٹ بعد ڈاکٹر نے موت کا اعلان کرنے سے پہلے 90 سیکنڈ تک معائنہ کیا۔

گواہان میں لارک فیملی کے تین ممبر، بریڈ سگمون کا وکیل، روحانی مشیر، پراسیکیوشن آفس کا نمائندہ، پولیس کا تفتیشی افسر اور میڈیا کے تین نمائندے شامل تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024