Sunday, December 8, 2024, 5:38 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کی کابینہ کے نامزد افراد کو قتل کی دھمکیاں

ٹرمپ کی کابینہ کے نامزد افراد کو قتل کی دھمکیاں

کئی ارکان کی جانب سے دھمکیوں کی شکایت موصول ہوئی ہیں؛ ایف بی آئی

by NWMNewsDesk
0 comment

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کابینہ ارکان کو دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں۔

ایف بی آئی کے مطابق کئی ارکان کی جانب سے دھمکیوں کی شکایت موصول ہوئی ہیں۔

دھمکیوں سے کابینہ ارکان اور ان کے خاندانوں کی زندگیاں خطرے میں پڑگئیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کابینہ کے کئی ممبران کو بم کی دھمکیاں ملی ہیں، جس میں انہیں نشانہ بنایا جاسکتا ہے، یہ دھمکیاں منگل کی رات اور بدھ کی صبح دی گئیں۔

banner

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے نامزد کیے گئے کم از کم 9 افرد کو بم حملوں یا کچل دینے کے واقعات میں نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

جن افراد کو دھمکیاں ملیں ان میں وزارت دفاع، ہاؤسنگ، زراعت اور لیبر سمیت اقوام متحدہ کے لیے امریکا کے نامزد سفیر بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے ٹرمپ کی منتخب کردہ ایلیس اسٹیفنک نے بتایا کہ انہیں ان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے، یہ دھمکی مجھے گاڑی چلاتے ہوئے ملی۔

ٹرمپ کی اقتدار منتقلی ٹیم کی ممبر کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ ٹرمپ کی نئی ٹیم کے نامزد افراد کو یا ان کے ساتھ رہنے والوں کو دھمکیاں ملی ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست ہے ان کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھمکیاں اور تشدد کی کارروائیاں ہمیں نہیں روک سکتیں اور صدر ٹرمپ اس کی مثال ہیں۔

خیال رہے کہ اگلے سال جنوری میں وائٹ ہاؤس میں واپسی کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وفادار ساتھیوں پر مشتمل کابینہ تشکیل دے دی ہے جس میں کئی ایسے افراد شامل ہیں جنہیں ناتجربہ کاری کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال انتخابات سے قبل نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ بال بال بچے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024