Saturday, March 22, 2025, 3:36 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ نے امریکہ کی حماس سے بات چیت کی تصدیق کردی

ٹرمپ نے امریکہ کی حماس سے بات چیت کی تصدیق کردی

اس کوشش کا مقصد اسرائیل کی مدد کرنا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے غزہ میں قید یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حال ہی میں حماس کے ساتھ براہ راست بات چیت کی ہے۔

اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس کوشش کا مقصد اسرائیل کی مدد کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ قیدیوں کی رہائی کے لیے رقم ادا نہیں کرے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ فلسطینی عسکریت پسند گروپ کو پیغام دیا ہے کہ امریکہ یرغمالیوں کو گھر واپس لانا چاہتا ہے۔

banner

اسٹیو وٹکوف نے اس موقف کا بھی اعادہ کیا ہے کہ حماس کو غزہ میں مستقبل کی حکومت کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ ٹرمپ، مشرق وسطیٰ کے دیگر لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں کہ وہ اس حوالے سے فعال تجاویز پیش کریں جن پر ہم غور کر سکتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ کچھ کارروائی ہونے جا رہی ہے، یہ اسرائیلیوں کے ساتھ مشترکہ طور پر ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’فی الحال یہ واضح نہیں ہے، لیکن میرے خیال میں حماس کے پاس ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے، صحیح کام کرنے اور پھر واک آؤٹ کرنے کا موقع ہے، وہ وہاں کی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔‘

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے مصر کی سربراہی میں تجویز کردہ منصوبہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توقعات پر پورا نہیں اترا، جنہوں نے جنگ زدہ علاقے سے فلسطینیوں کو بڑے پیمانے پر بے دخل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے صحافیوں کو بتایا کہ مجوزہ معاہدہ صدر ٹرمپ کے مطالبے کے تقاضوں اور نوعیت پر پورا نہیں اترتا۔

ترجمان محکمہ خارجہ کی بریفنگ سے کچھ دیر قبل وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹیو وٹکوف نے کہا تھا ہمیں اس بارے میں مزید بات چیت کی ضرورت ہے لیکن یہ مصریوں کی جانب سے نیک نیتی کا پہلا قدم ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024