Thursday, November 21, 2024, 12:57 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آرمی چیف کی غیرقانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف پوری قوت سےکارروائیاں جاری رکھنےکی ہدایت

آرمی چیف کی غیرقانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف پوری قوت سےکارروائیاں جاری رکھنےکی ہدایت

آرمی چیف کا دورہ لاہور، صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت

by NWMNewsDesk
0 comment

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہےکہ وہ غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لاہور کا دورہ کیا اور صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اپیکس کمیٹی اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی بھی شریک ہوئے، آرمی چیف کو صوبے کی سکیورٹی صورتحال سمیت بجلی،گیس چوری، ذخیرہ اندوزی اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف ایکشن پر بریفنگ دی گئی۔

banner

اجلاس کے شرکاء کو اقلیتوں کے تحفظ کے لیےکیےگئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، شرکاء کو کچے کے علاقے میں جاری آپریشنز کی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، فورم نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کا بھی جائزہ لیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور متعلقہ محکمے غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں، غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں سے معاشی نقصانات سے نجات مل سکےگی۔

آرمی چیف نے تاریخی اقدامات کے سود مند اثرات کے لیے متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024