Thursday, September 19, 2024, 5:33 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آزادی صحافت کا دن: ورلڈ پریس فریڈم ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام

آزادی صحافت کا دن: ورلڈ پریس فریڈم ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام

گزشہ برس 7 اکتوبر سے تاحال 100 فلسطینی صحافی اور میڈیا کارکن ہلاک ہو چکے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

آزادی صحافت کے عالمی دن پر غزہ میں اسرائیل کی بربریت اور تباہ کاریوں کی ہر لمحہ رپورٹنگ کرنے والے فلسطینی صحافیوں کو ’ورلڈ پریس فریڈم ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی کلچرل ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے صحافیوں کو فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے حملے کی کوریج کرنے پر 2024 کے یونیسکو/ گیلرمو کینو ورلڈ پریس فریڈم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

یونیسکو کے مطابق 1997 سے ورلڈ پریس فریڈم ایوارڈ اُن افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے دنیا بھر میں، خاص طور پر مشکل اور خطرناک حالات میں، آزادی صحافت کے فروغ اور دفاع کے لیے قابل ذکر کوششیں سرانجام دیں۔

اس حوالے سے میڈیا پروفیشنلز کی انٹرنیشنل جیوری کے سربراہ ماریشیو وائیبل نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہم فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہتے ہیں جو مشکل حالات کے باوجود ہمت اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔

banner

صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی نے یکم مئی کو کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر حملے شروع ہونے کے بعد سے 35 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں کم از کم 100 فلسطینی صحافی اور میڈیا کارکن بھی شامل ہیں ، جن میں 2 اسرائیلی اور 3 لبنانی صحافی بھی شامل ہیں۔

فلسطین 2024 کے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں 180 ممالک میں سے 157 ویں نمبر پر ہے، خاص طور پر صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے یہ نچلے 10 ممالک میں شامل ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024