Saturday, July 19, 2025, 2:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ارتھ ڈے پر گوگل کا شاندار ڈوڈل کے ساتھ زمین کر خراج تحسین

ارتھ ڈے پر گوگل کا شاندار ڈوڈل کے ساتھ زمین کر خراج تحسین

گوگل کا ڈوڈل زمین کے رنگ میں رنگ گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

زمین کے عالمی دن یعنی 22 اپریل کو گوگل کی جانب سے بھی زمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زمین کے رنگ میں ڈھل گیا ہے۔

عام طور پر عالمی دنوں کی مناسبت سے گوگل کی جانب سے ہر بار کچھ منفرد اور دلچسپ لایا جاتا ہے، اور اپنے لوگو میں اس دن کی مناسبت سے تبدیلی لائی جاتی ہے۔

ایسا ہی کچھ زمین کے عالمی دن کے موقع پر بھی کیا گیا ہے، اس بار بھی گوگل نے اپنے انگریزی کے حروف کو کچھ اس طرح دکھایا ہے، گویا زمین کے حصے معلوم ہو رہے ہیں۔

ہر لفظ ایک خطے کی ترجمانی کر رہا ہے، جیسے کہ گوگل میں ’جی‘ ترک اور کیکوز آئی لینڈز کی، اسی طرح ’او‘ اسکورپین ریف نیشنل پارک میکسیکو کی زمین کی ترجمانی کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

banner

اسیی طرح دوسرا ’او‘ آئیس لینڈ کے واتناجو کول نیشنل پارک کی ترجمانی کر رہا ہے، حروف ’جی‘ برازیل کے جاؤ نیشنل پارک کی جبکہ حروف ’ایل‘ نائیجیریا کے گریٹ گرین وال انیشی ایٹو کی تصویر لیے زمین کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔

جبکہ آخری حروف ’ای‘ آسٹریلیا کے پلبارا آئی لینڈز نیچر ریزورز کی ترجمانی میں پیش پیش رہا، اس منفرد خراج تحسین پر گوگل سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024