Monday, December 23, 2024, 4:48 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسد دور میں ہلاکتوں کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا: ابو محمد الجولانی

اسد دور میں ہلاکتوں کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا: ابو محمد الجولانی

فرار ہونے والے لوگوں کو ہمارے حوالے کریں

by NWMNewsDesk
0 comment

بشارالاسد کی معزولی کے بعد دمشق پر قابض ہونے والے جنگجوؤں کے اہم کمانڈر ابو محمد الجولانی نے کہا ہے کہ اسد حکومت کے دوران حراست میں رکھے گئے افراد پر تشدد اور ان کی ہلاکتوں میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ابو محمد الجولانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم شام میں ان کا تعاقب کریں گے اور ہم دوسرے ملکوں سے بھی یہ کہتے ہیں کہ وہ فرار ہونے والے لوگوں کو ہمارے حوالے کریں تاکہ انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

شام کی عبوری انتظامیہ کے سربراہ محمد بشیر نے خانہ جنگی کے دوران فرار ہونے والوں سے ملک واپس لوٹنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شام اب ایک آزاد ملک ہے اور اس نے اپنا فخر و افتخار حاصل کر لیا ہے۔ اب اپنے گھروں کو لوٹ آئیں۔

banner

رپورٹس کے مطابق شام کی خانہ جنگی میں پانچ لاکھ سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں، جب کہ ملک کی نصف آبادی اپنے گھر بار چھوڑ کر جا چکی ہے اور تقریباً 60 لاکھ شامی باشندے بیرونی ملکوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

تقریباً ایک لاکھ 37 ہزار شامی ہیں جن کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ خانہ جنگی کے دوران فوجی جیلوں میں غائب ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024