Sunday, December 22, 2024, 1:00 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کو غزہ پر دوبارہ قبضہ نہیں کرنا چاہیے : کاملا ہیرس

اسرائیل کو غزہ پر دوبارہ قبضہ نہیں کرنا چاہیے : کاملا ہیرس

دو ریاستی حل پر عمل درآمد کیا جائے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار کاملا ہیرس نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

انھوں نے زور دیا کہ اسرائیل پر لازم ہے کہ وہ تنازع ختم ہوتے ہی غزہ کی پٹی پر دوبارہ قبضہ نہ کرے۔

منگل کے روز فلاڈلفیا میں صحافیوں کی انجمن سے خطاب کرتے ہوئے کاملا نے اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی کا مطالبہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد کیا جائے اور مشرق وسطیٰ میں ایسے طریقے سے استحکام کو یقینی بنایا جائے جو ایران کے اثر و رسوخ پر روک لگا سکے۔

banner

واضح رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے نتیجے میں اب تک کم از کم 41ہزار252 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زخمیوں کی تعداد 95ہزار 497 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024