Thursday, September 19, 2024, 8:07 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل نے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے بدلے سعودی عرب سے تعلقات کا امکان مسترد کردیا

اسرائیل نے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے بدلے سعودی عرب سے تعلقات کا امکان مسترد کردیا

علاقائی تعلقات میں توسیع کی قیمت فلسطینی ریاست کا قیام ہے تو یہ قبول نہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے بدلے میں سعودی عرب سے تعلقات استوار کرنے کا امکان مسترد کردیا ہے۔

اسرائیلی وزیر ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے بدلے سعودی عرب سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔

اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ علاقائی تعلقات میں توسیع کی قیمت فلسطینی ریاست کا قیام ہے تو یہ قبول نہیں۔

ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ ایک ریاست کے قیام کے بغیر امن معاہدہ کرنا ممکن ہے۔

banner

اس سے پہلے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہے، اسرائیل کا وجود برقرار رکھنے کیلئے دو ریاستی حل ضروری ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ قطر سمیت 6 عرب ملکوں سے رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی سے ہمیں اس سمت میں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا جس کیلئے بہت سے عرب ملک تیار ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024