Thursday, September 19, 2024, 8:38 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کا حماس کی نئی جنگ بندی تجاویز کا جائزہ لینے کا اعلان

اسرائیل کا حماس کی نئی جنگ بندی تجاویز کا جائزہ لینے کا اعلان

حماس کی تجاویز میں بائیڈن کا اعلان کردہ تین مرحلوں پر مشتمل معاہدہ شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

فلسطینی عسکری گروہ حماس نے اسرائیل سے مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے ملک قطر کو غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کے بارے میں نئی تجاویز پیش کی ہیں۔

اسرائیل امن معاہدے کے منصوبے کے جواب میں دی گئی حماس کی ان تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے۔

اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیلی مذاکراتی ٹیم یرغمالوں کی رہائی کے لیے منصوبے پر حماس کے کچھ خیالات کا جائزہ لے رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جائزے کے بعد تل ابیب ثالثوں کو ان کا جواب دے گا۔

banner

حماس نے بدھ کو جو تجاویز پیش کی ہیں ان میں مئی کے آخر میں امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی طرف سے اعلان کردہ تین مرحلوں پر مشتمل معاہدہ شامل ہے۔

اسرائیل نے جنگ میں پھنسے فلسطینیوں کو حماس کے خلاف کارروائیوں کے لیے تازہ ترین انخلاء کا حکم دیا ہے اور اب غزہ کے لوگ پناہ کے لیے نئے علاقوں کی تلاش میں ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے حماس کے جنگجوؤں کے خلاف غزہ کے جنوبی شہر رفح میں فضائی حملے کیے۔

مقامی حکام کے مطابق ایک اور حملے میں ایک کار میں سوار تین افراد ہلاک ہوئے

ثالث ممالک، جن میں امریکہ، قطر اور مصر شامل ہیں، کئی ماہ سے اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک ایسا معاہدہ کرانے کی کوشش کررہے ہیں جس کے تحت پچھلے سال اکتوبر میں اسرائیل سے اغوا کیے گئے یرغمالوں کو رہا کیا جائے اور غزہ میں جنگ بندی ہو پائے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024