Sunday, December 22, 2024, 8:11 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت بند کریں، سابق برطانوی چیف جسٹس اورججز کا حکومت کو خط

اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت بند کریں، سابق برطانوی چیف جسٹس اورججز کا حکومت کو خط

قانونی شعبے سے تعلق رکھنے والے 600افراد کا وزیراعظم رشی سونک کو خط

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق برطانوی چیف جسٹس سمیت 600 سے زائد وکلا، ججز اور قانونی ماہرین نے اپنی حکومت پر اسرائیل کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کردیاہے۔

قانونی شعبے سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد ججز اور بیرسٹرز نے وزیراعظم رشی سونک کو لکھے گئے 17 صفحات پر مشتمل خط میں کہا کہ اگر برطانیہ کی حکومت نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت نہ روکی تو اس کے نتیجے میں برطانیہ خود بھی غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار پائے گا۔

ط میں کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت اسرائیل کے ساتھ موجودہ تجارتی معاہدے پر نظرثانی کرے، باہمی تعلقات کے روڈ میپ 2030 کو معطل کرے، اور ان اسرائیلی شخصیات پر پابندیاں عائد کرے جنہوں نے فلسطینیوں کی نسل کشی پر اکسانے والے بیانات دیئے ہیں۔

واضح رہے خط لکھنے والوں میں سابق برطانوی چیف جسٹس لیڈی ہیل سمیت سپریم کورٹ کے تین ریٹائرڈ ججز شامل ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024