اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے کے شہر جنین اور اس کے کیمپ میں مسلسل 17ویں روز بھی کارروائیاں جاری رہیں۔
ان کارروائیوں میں اب تک 25 فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
جنین کیمپ کی میڈیا کمیٹی کے مطابق کیمپ سے بے گھر ہونے والے افراد کی کل تعداد 15 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے 180 گھروں کو تباہ کردیا ہے۔
میڈیا کمیٹی کے مطابق فوجی آپریشن کی وجہ سے بنیادی خدمات میں خلل ہے، اسکول معطل ہوگئے ہیں اور چار اسپتالوں کو پانی سے محروم کر دیا گیا ہے۔ جنین شہر کے لوگ پانی اور بجلی کی تعطل سے المناک حالات سے دوچار ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق آج جمعرات کو اسرائیلی گاڑیوں نے جنین کے سرکاری اسپتال کے داخلی راستے اور اس کی طرف جانے والی مرکزی سڑک کو بلڈوز کرنے کے بعد اس کا محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے۔