106
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری بیڑوں پر حوثی حملوں میں ایران ملوث نہیں ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ اسرائیلی بحری بیڑوں پر حملوں سے متعلق امریکہ کے ایران پر الزامات بے بنیاد ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے اپنا مؤقف واضح کر دیا کہ ایسا وہ فلسطینی بھائیوں کیلئے کر رہے ہیں، نہ ایران حوثیوں کو حملوں کا کہتا ہے اور نہ حوثیوں کو حملے کرنے سے روکے گا۔
