56
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔
سابق آرمی چیف سمیت 9 افراد کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیتن یاہو پر فوجداری مقدمات ہیں، وہ وزیراعظم کے عہدے پر نہیں رہ سکتے۔
درخواست گزاروں کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے غزہ جنگ میں ذاتی مفادات ہیں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ اور ظالمانہ حملوں میں اب تک 27 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔