125
مقبو ضہ مغربی کنارے میں درجنوں اسرائیلی آباد کاروں نے قلقیلیہ شہر کے قریب ایک فلسطینی گاؤں پر دھاوا بول دیا
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی آباد کاروں کے حملے میں ایک فلسطینی ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوا۔
اسرائیلی آباد کاروں نے علاقے میں سرعام فائرنگ کی۔
منہ چھپائے نقاب پوشوں نے کئی گاڑیوں اور گھروں کو بھی آگ لگائی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی فوٹیج میں حملوں کے بعد کاروں اور مکانوں کو جلتے ہوئے دکھایا گیا۔
وائٹ ہاؤس نے جمعرات کی رات کہا کہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں پر آباد کاروں کے حملے ناقابل قبول ہیں اور انہیں روکا جانا چاہیے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا اسرائیلی حکام کو تمام کمیونٹیز کو نقصان سے بچانے کے لیےایسے تشدد کو روکنے کےلیے مداخلت کرنی چاہئے اور تشدد کے مرتکب تمام افراد کے احتساب سمیت اقدامات کرنے چاہیئں۔
