چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا ہے۔
اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کی جانب سے انٹیلی جینس اداروں کی عدلیہ کے معاملات میں مبینہ مداخلت پر غور کیا جائے گا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بدھ کو اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے بھی ملاقات کی جس کے بعد بدھ کی شام چار بجے فل کورٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا
اٹارنی جنرل نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ججز کے خط کا معاملہ سنجیدہ ہے، جس کی تحقیق ہونی چاہیئے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر پاکستان بار کونسل نے بھی 5 اپریل کو ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا، جس میں پاکستان بار کونسل موجودہ صورتحال پر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی۔