Thursday, November 14, 2024, 3:43 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسماعیل ہانیہ کے خون کا بدلہ لینا ہمارا فرض ہے : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای

اسماعیل ہانیہ کے خون کا بدلہ لینا ہمارا فرض ہے : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای

ہانیہ کے قتل کابدلہ لیا جائے گا اور اسرائیل پچھتائےگا؛ صدر مسعود پزشکیان

by NWMNewsDesk
0 comment

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اور سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہانیہ کے خون کا بدلہ لینا ہمارا فرض ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کے خون کا بدلہ لینا ہمارا فرض ہے، صیہونیوں نے ہمیں جواز فراہم کردیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ یہ قتل ایران کی سرزمین پر کیا گیا ، اسرائیل نے اپنے لیے خود کو سخت سزا کا مستحق قرار دیا ہے۔

دوسری طرف ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آج صبح حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل پر اسرائیل کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہانیہ کے قتل کابدلہ لیا جائے گا اور اسرائیل پچھتائےگا۔

banner

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اپنی علاقائی سالمیت اور عزت کا دفاع کرے گا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے آج صبح ایک بیان میں کہا کہ ہانیہ کے قتل کا “سخت اور دردناک جواب دیا جائے گا، ایران اور مزاحمت کا محور اس جرم کا جواب دیں گے۔

ادھر ایرانی حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ اسماعیل ہانیہ پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات جلد سامنے لائیں گے۔

واضح رہے کہ آج فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کو ایران میں قاتلانہ حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا ، حماس نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کو یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا جس کا بدلہ لیا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ پر رات دو بجے تہران میں ان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا، وہ ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ایران میں موجود تھے۔

اسماعیل ہانیہ کی تدفین جمعہ کو دوحہ میں ہوگی جبکہ ان کی نمازجنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024