اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسر نے صحافیوں سے گفتگو میں اسماعیل ہنیہ کی ایران میں میزائل حملے میں ہلاکت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔
ترجمان ڈیوڈ مینسر نے صحافیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کے قتل پر تبصرہ نہیں کروں گا، اس حوالے سے کوئی میرے پاس اس وقت کوئی معلومات نہیں ہے۔
اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسر نے مزید کہا کہ اسماعیل ہانیہ کے قتل سے متعلق بیان اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ اُسی وقت ختم ہوگی جب حماس کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی صورت میں ہونے والی جنگ بندی کے دوران بھی جنگ جاری رکھنے کا اختیار ہے۔
اسرائیلی ترجمان نے اعتراف کیا کہ لبنان میں حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما فواد شکری کو نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے کو آج علی الصبح تہران میں اُس وقت میزائل حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا جب وہ نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری سے اپنے ہوٹل پہنچے تھے۔