Friday, March 14, 2025, 2:05 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسٹار فٹبالر نیمار جونیئرکے ہاں بیٹی کی ولادت

اسٹار فٹبالر نیمار جونیئرکے ہاں بیٹی کی ولادت

ہماری ’ماوی‘ ہماری زندگی مکمل کرنے کے لئے پہنچ گئی ہے : نیمار

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی فٹبال کلب الہلال کے سپر اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر نے بیٹی کی آمد کا اعلان کردیا۔

سعودی فٹ بال کلب الہلال کے اسٹار فٹبالر اور ان کی گرل فرینڈ برونا بیانکارڈی کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، انہوں نے بیٹی کی پیدائش کی خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔

آج صبح سوشل میڈیا پربرازیلین فٹبالر نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری ’ماوی‘ ہماری زندگی مکمل کرنے کے لئے پہنچ گئی ہے، خوش آمدید بیٹی، ہم آپ سے پہلے ہی بہت پیار کرتے ہیں، ہمیں بطور والدین منتخب کرنے کا شکریہ

banner

۔

انہوں نے اپنی بیٹی کے نام کے معنی بھی بتائے ، برونا بیانکارڈی نے لکھا کہ ماوی کے معنی ’میری زندگی‘ کے ہیں۔

اس خوشی کے موقع پر الہلال کے سپر سٹار فٹبالر نیمار جونیئر کے مداحوں اور ساتھی فٹ بالرز کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

نیمار کچھ ماہ پہلے ہی بڑے فرانسیسی کلب پی ایس جی سے الہلال کلب میں شامل ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024