اسٹٹگارٹ اوپن ٹینس ایونٹ کے دلچسپ مقابلے جرمنی کے بڑے شہر سٹٹگارٹ کے پورش ایرینا میں جاری ہیں۔
پولینڈ کی عالمی نمبر ایک آئیگا سویٹیک اور برطانوی ایماراڈو کانو نے سٹٹگارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
واتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں آئیگا سویٹیک نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم کی ایلیس مرٹینز کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ایک اور میچ میں برطانیہ کی ایماراڈو کانو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی لنڈا نوسکووا کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 5-7 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
برطانوی فاتح کھلاڑی کا مقابلہ پولینڈ کی عالمی نمبر ایک آئیگا سویٹیک سے ہوگا۔
