62
ہسپانوی شہر ویلینشیا میں 14 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ نے آس پاس کی کئی عمارتوں اور دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔ جھلسنے والے چند افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ عمارت میں آگ لگنے کا بنیادی سبب وہ مٹیریل تھا جو اس کی تزئین و آرائش میں بہت بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا تھا۔
ریسکیو آپریشن کےدوران 6 فائر فائٹر بھی زخمی ہوئے۔