Sunday, December 22, 2024, 12:35 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغانستان میں تباہ ہونے والے طیارے کے پائلٹ سمیت چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا

افغانستان میں تباہ ہونے والے طیارے کے پائلٹ سمیت چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا

بدخشاں میں لاپتہ ہونے والا طیارہ ارز کوہ کے علاقے میں ملا: افغان حکومت

by NWMNewsDesk
0 comment

افغان حکومت کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان میں لاپتہ ہونے والے روسی طیارے کے پائلٹ سمیت چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’صوبہ بدخشاں میں لاپتہ ہونے والا طیارے کو ارز کوہ کے علاقے میں تلاش کر لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پائلٹ سمیت چار دیگر افراد اس واقعے میں محفوظ رہے ہیں۔

banner

افغان حکومت کی تفتیشی ٹیم باقی افراد کی تلاش اور مدد فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

افغانستان کی سرکاری نیوز ایجنسی بی این اے کے مطابق وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ گذشتہ شام جو طیارہ بدخشان کے پہاڑوں میں گر کر تباہ ہوا وہ روس کا پرائیویٹ جیٹ ہے۔

وزارت نے کہا کہ ابتدائی معلومات کی بنیاد پر ’فالکن 10‘ روسی نجی جیٹ میں عملے سمیت 6 افراد سوار تھے، انڈیا سے تاشقند کے لیے پرواز کر رہا تھا، اور تیکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ گذشتہ شام 7 بجے اپنے روٹ سے ہٹ گیا اور ممکنہ طور پر صوبہ بدخشاں کے اضلاع زیباک اور کرن و منجان کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن نے مزید کہا کہ طیارے کا روٹ افغانستان کی فضائی حدود میں طے نہیں تھا۔ طیارہ ممکنہ طور پر تیکنیکی خرابی کی وجہ سے اپنے روٹ سے ہٹ گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024