102
افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں اتوار کو ایک بس کے آئل ٹینکر اور ایک موٹر سائیکل سے تصادم کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے۔
صوبائی گورنر کے ترجمان محمد قاسم ریاض نے بتایا کہ، ’علی الصبح، ایک مسافر بس، ایک ٹینکر اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والے حادثے میں 38 افراد زخمی بھی ہوئے۔
تصادم کی وجہ سے گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
ہلمند کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں جلے اور مڑے ہوئے دھاتی ٹکڑے اور ٹینکر کا کچلا ہوا کیبن دکھایا گیا ہے۔
یہ حادثہ اتوار کی صبح ہلمند کے ضلع گرشک میں دارالحکومت کابل اور شمالی ہرات شہر کے درمیان ایک مرکزی شاہراہ پر پیش آیا۔
