Sunday, December 22, 2024, 6:09 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اقوام متحدہ کا بھاری اکثریت سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کا بھاری اکثریت سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

قرارداد کی حمایت میں 158 جبکہ مخالفت میں نو ووٹ ڈالے گئے

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے قرارداد کثرت رائے سے منظورکر لی ہے۔

جنرل اسمبلی کے 158 ممبر ممالک نے اس قرارداد کی حمایت میں جبکہ مخالفت میں نو ووٹ ڈالے گئے ۔

جنرل اسمبلی کے 13 ارکان نے قرارداد کی ووٹنگ میں شرکت سے گریز کیا۔

قرارداد میں ’فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی‘ اور ’تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی‘ پر زور دیا گیا ہے۔

banner

قرارداد میں غزہ میں مکمل اور مستقل جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں غزہ خاص طور پر محصور شمال کے شہریوں کے لیے وسیع پیمانے پر انسانی امداد تک ’فوری رسائی‘ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے رُکن ممالک کے درجنوں نمائندوں نے ووٹنگ سے قبل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت کی۔

اس قرارداد کو امریکہ اور اسرائیل نے مسترد کر دیا ہے

اقوامِ متحدہ میں امریکہ کے نائب سفیر رابرٹ ووڈ نے امریکی مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ متن کو قبول کرنا ’شرمناک اور غلط‘ ہو گا۔

ووٹنگ سے قبل اسرائیل کے اقوام متحدہ کے سفیر ڈینی ڈینن نے کہا کہ ’آج اسمبلی کے سامنے پیش کی گئی قراردادیں منطق سے بالاتر ہیں۔ آج کا ووٹ ہمدردی کا ووٹ نہیں ہے۔ یہ شراکت داری کے لیے ووٹ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024