Monday, July 21, 2025, 4:15 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » الیکشن نفرت اور تقسیم کی سیاست دفن کرنے کیلئے لڑ رہا ہوں: بلاول بھٹو زرداری

الیکشن نفرت اور تقسیم کی سیاست دفن کرنے کیلئے لڑ رہا ہوں: بلاول بھٹو زرداری

مجھے 4 بار نہیں صرف ایک بار موقع چاہئے

by NWMNewsDesk
0 comment

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ساہیوال جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے 4 بار نہیں صرف ایک بار موقع چاہئے، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو تمام مسائل کا مقابلہ کر سکتی ہے، باقی سیاسی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہی ہیں، ہم آپس میں لڑتے رہیں گے تو ملک مخالف اس کا فائدہ اٹھائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ معاشی معاہدے کے ایجنڈے میں گالم گلوچ، نفرت کی سیاست نہیں، کارکنوں سے درخواست ہے آپ نے گالی گلوچ کی سیاست نہیں کرنی، ہر ضلع میں یونیورسٹی بناؤں گا تاکہ طلبہ کو سفر کے اخراجات نہ کرنے پڑیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں تقسیم پھیلی ہوئی ہے، بھائی کو بھائی سے لڑایا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اپنے منشور کو لیکر پورے ملک کے دورے کر رہا ہوں، گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست ہمارے منشور میں نہیں، مجھے 4 بار نہیں ایک بار موقع دیں، وعدے پورے کروں گا۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہمیں موقع دیا گیا تو خواتین کو بلاسود قرضہ دیں گے، کسان کارڈ لائیں گے، پیپلز پارٹی کی حکومت میں کسانوں کو فصل کی قیمت ملے گی، فصل میں نقصان ہوا تو چھوٹے کسانوں کو پیسے دیئے جائیں گے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024