Monday, July 21, 2025, 9:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکا میں رہنے والے پاکستانیوں کی یوایس ایڈکے زریعہ پاکستان میں مزید44 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کااعلان

امریکا میں رہنے والے پاکستانیوں کی یوایس ایڈکے زریعہ پاکستان میں مزید44 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کااعلان

امریکن سفیر کاپاکستان میں اسٹریٹیجک چیلنجز کو حل کرنے میں مکمل تعاون کا عزم

by NWMNewsDesk
0 comment

یو ایس ایڈ اور سیلیکون ویلی کے اشتراک سے انویسٹ ان پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا

کانفرنس میں شریک امریکا میں رہنے والے پاکستانیوں نے یوایس ایڈ کے ذریعے پاکستان میں مزید44 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کااعلان کردیا۔بزنس گروپوں نے اس ضمن میں مفاہمت کی چاردستاویزات پردستخط کئے۔مزید 40 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کے بعد امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم 200 ملین ڈالرتک پہنچ جائیگی۔

سروینز گروپ لمیٹد نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روزگارکی فراہمی کیلئے 5 ملین ڈالر، پاک فوڈزایل ایل سی گروپ اینڈ نسٹ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں 9 ملین ڈالر، الیکٹرک کاروں کی مقامی پیداوار کے شعبہ میں جزویری انویسٹمنٹ کارپوریشن 5 ملین ڈالر اور نوجوانوں کوسیمی کنڈکٹرز اورچپ ڈیزائننگ کی تربیت کیلئے گلوبل سیمی کنڈکٹرز گروپ نے 5 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہم یو ایس ایڈ کے تعاون سے پاکستان میں ٹیکنالوجی، تعلیم، صحت اور دیگر منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، ہمیں پاکستان میں سوشل ایشوز، ٹیکنالوجی اور صحت جیسے سیکٹرز میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔امریکا پاکستان میں اسٹریٹیجک چیلنجز کو حل کرنے میں مکمل تعاون کر رہا ہے، ڈیسپورا انویسٹرز پاکستان میں انویسٹمنٹ کے ذریعے بیشتر مسائل کو حل کریں گے۔

banner

وزیر برائے پلاننگ گلگت بلتستان راجہ ناصر نے کہا پاکستان میں تعلیم، صحت اور ٹیکنالوجی پر بہت کام ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور اکانومی پر کام کرنے پر یو ایس ایڈ کے شکر گزار ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024