46
امریکہ میں تقریب کے دوران فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ 15 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست الاباما کے علاقے اسٹاکٹن میں پیش آیا
مسلح شخص نے مئی ڈے کے حوالے سے جاری تقریب میں دوران اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، گولیاں لگنے کے نتیجے میں 3 شہری موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 15 زخمی ہوئے۔
بالڈون کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق اسٹاکٹن کی کمیونٹی میں تقریباً 1,000 لوگ اجتماع میں شریک تھے۔
شیرف کے دفتر نے کہا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ شوٹر ایک سے زیادہ ہو سکتے ہیں۔