Thursday, March 13, 2025, 12:58 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ نے یوکرین کے لیے فوجی امداد روک دی

امریکہ نے یوکرین کے لیے فوجی امداد روک دی

صدرٹرمپ امن پر توجہ مرکوز کرنے کے معاملے میں بالکل واضح ہیں ، وائٹ ہاؤس

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے لیے ہر قسم کی فوجی امداد بند کر دی ہے اور یہ اقدام پچھلے ہفتے ان کی یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے پیر کے روز نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’صدر امن پر توجہ مرکوز کرنے کے معاملے میں بالکل واضح ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے شراکت دار بھی اس مقصد کے لیے پرعزم رہیں۔

عہدیدار کے مطابق یوکرین کو دی جانے والی امداد روک رہے ہیں اور جائزہ لے رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ کسی حل میں معاون ثابت ہو۔

صدر ٹرمپ یوکرین میں جنگ ختم کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ لیکن یوکرین کے صدر زیلنسکی نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ ٹرمپ اس تنازع کو ان شرائط پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کیف کے مقابلے میں ماسکو کے زیادہ حق میں ہیں۔

banner

صدر ٹرمپ نے پیر کو مزید واضح کیا ہے کہ اگر یوکرین اپنی بقا چاہتا ہے تو زیلنسکی کو ایک معاہدہ کرنا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ “یہ بہت جلدی کیا جا سکتا ہے۔ اب شاید کوئی شخص معاہدہ نہیں کرنا چاہتا اور اگر کوئی شخص معاہدہ نہیں کرنا چاہتا تو میرے خیال میں وہ شخص زیادہ عرصہ نہیں رہ پائے گا۔ اُس شخص کی بات زیادہ عرصے تک نہیں سنی جائے گی۔ کیوں کہ مجھے یقین ہے کہ روس معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یوکرین کے لوگ یقینی طور پر معاہدہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے سب سے زیادہ تکلیف اٹھائی ہے۔”

اس سے قبل ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے زیلنسکی کے اس اندازے پر کہ یوکرین میں روس کی جنگ کا خاتمہ “ابھی بہت دور ہے۔” پر تنقید کرتے ہوئے اسے “بدترین بیان” قرار دیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ “امریکہ اسے زیادہ دیر برداشت نہیں کرے گا!”

جمعے کو وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات میں ہونے والی تکرار کے بعد زیلنسکی نے اپنے یورپی اتحادیوں سے بھی ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024