Tuesday, March 11, 2025, 8:28 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں طیارہ پارکنگ لاٹ میں گاڑیوں کے اوپر گر کر تباہ

امریکہ میں طیارہ پارکنگ لاٹ میں گاڑیوں کے اوپر گر کر تباہ

پائلٹ نے طیارے کا دروازہ کھلا ہونے اور تیز ہوا کی شکایت کی تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ریاست پنسلوانیا کے لانکاسٹر ایئرپورٹ کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق سنگل انجن والا بیچ کرافٹ بونینزا طیارہ مینہم ٹاؤن شپ کے علاقے بریدرن ولیج میں ایک پارکنگ لاٹ میں گر کر تباہ ہو گیا، جہاں موجود کئی گاڑیاں بھی جل گئیں۔

خوش قسمتی سے زمین پر موجود کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

banner

حادثے سے کچھ لمحے قبل پائلٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرول کے درمیان ہونے والی گفتگو کی آڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

آڈیو میں پائلٹ نے طیارے کے دروازے کے کھلے ہونے اور تیز ہوا کے شور کی شکایت کی تھی۔ ایکس (سابقہ ​​ٹوئٹر) پر شیئر کی گئی آڈیو میں ایئر ٹریفک کنٹرولر کو کہتے سنا جا سکتا ہے:

“طیارہ نیچے گر چکا ہے، ٹرمینل کے پیچھے پارکنگ لاٹ میں درختوں کے قریب۔”

عینی شاہد نے بتایا “میں نے طیارے کو اوپر جاتے اور پھر بائیں جانب جھکتے دیکھا، اور پھر وہ زمین پر آ گرا۔ جیسے ہی طیارہ گرا، فوری طور پر آگ کا ایک بڑا گولہ اٹھا۔ دھواں بہت زیادہ تھا اور آگ بجھانے میں کافی دشواری پیش آ رہی تھی۔”

فی الحال پانچوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ایف اے اے اور دیگر متعلقہ ادارے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024