Thursday, November 14, 2024, 12:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کا نیٹو رکنیت کے لیے بھی یوکرین کی حمایت کااعلان

امریکہ کا نیٹو رکنیت کے لیے بھی یوکرین کی حمایت کااعلان

بائیڈن انتظامیہ یوکرین کو مزید 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دے گی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ بہت جلد یوکرین کے لیے مزید 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان کرے گا۔

یہ بات امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے یوکرینی ہم منصب رُستم عمروف سے ملاقات کے دوران بتائی۔

لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ ہم معاہدہ شمالی بحرِ اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کی رکنیت کے لیے بھی یوکرین کی حمایت کریں گے۔

امریکی وزیرِ دفاع نے کہا کہ یوکرین کو دیے جانے والے جدید ترین ہتھیاروں میں اینٹی ٹینک ہتھیار اور ایئر ڈیفینس انٹرسیپٹر نمایاں ہیں۔

banner

فروری 2022 سے اب تک امریکہ نے روس کے خلاف ڈٹے رہنے کے لیے یوکرین کو 50 ارب ڈالر سے زیادہ کی فوجی امداد فراہم کی ہے۔

سابق امریکی صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کُھل کر کہہ چکے ہیں کہ وہ دوبارہ صدر منتخب ہوئے تو یوکرین کو فوجی امداد کی مد میں امریکہ سے کچھ نہیں ملے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024