امریکی ریاست وسکونسن کے ایک اسکول میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست وسکونسن کے شہر مڈیسن کے اسکول میں پیش آیا۔
مقامی پولیس نے واقعےکی تصدیق کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اسکول کی طرف جانے سے گریز کریں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔
لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسکول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہے۔ فائرنگ کرنے والا مشتبہ حملہ آور ممکنہ طور پر اسکول کا طالب علم تھا۔
فائرنگ کے واقعے میں مرنے والے باقی 4 افراد کے بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے حاصل شدہ معلومات عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق پولیس نے بتایا ہےکہ اسکول کو کلیئر کرنے کا کام جاری ہے۔