امریکا اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں خطرناک انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطے میں غزہ کی صورت حال اور وہاں خطرناک انسانی بحران سے نمٹنے کی کوششوں پر پر تبادلہ خیال کیا ۔
سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں کی گفتگو میں غزہ اور اس کے اردگرد کی صورت حال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور زیر غور آئے۔
ادھر امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹونی بلنکن نے سعودی ہم منصب سے گفتگو میں غزہ میں بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی کے علاوہ اس جنگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی اہمیت پر زور دیا۔ا
بلنکن نے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے امریکی عزم کا اظہار ،جنوبی بحیرہ احمر کی بین الاقوامی سمندری حدود میں تجارتی جہازوں پر حوثیوں کے مسلسل حملوں کی مذمت اور تمام شراکت داروں کے درمیان بحری سلامتی کے لیے تعاون پر زور دیا۔