Tuesday, July 29, 2025, 1:08 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی سینیٹ کا یوکرین اور اسرائیل کیلئے مزید اربوں ڈالرز کی ہنگامی امداد دینے سے انکار

امریکی سینیٹ کا یوکرین اور اسرائیل کیلئے مزید اربوں ڈالرز کی ہنگامی امداد دینے سے انکار

آزادی کے مقصد سے منہ موڑنے والوں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی : صدر بائیڈن

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی سینیٹ نے یوکرین اور اسرائیل کے لیے مزید اربوں ڈالرز کی ہنگامی امداد دینے سے انکار کر دیا۔

یوکرین اور اسرائیل کی امداد کے حق میں 49 اور مخالفت میں 51 ووٹ پڑے جبکہ 100 رکنی ایوان میں بل منظور ہونے کے لیے 60 ووٹ درکار تھے۔

سینیٹر برنی سینڈرز نے بھی بل کی مخالفت میں ووٹ دیتے ہوئے اسرائیلی فوجی کارروائی کو غیر انسانی عمل بھی قرار دیا۔

110 ارب ڈالرز کے امدادی بل میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے لیے 14 ارب ڈالرز مختص تھے۔یوکرین کی فوجی امداد کیلئے 50 ارب ڈالر مختص کیے گئے تھے۔

banner

صورتحال پر صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں کہ تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی جنہوں نے آزادی کے مقصد سے منہ موڑ لیے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024