Wednesday, February 5, 2025, 3:12 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی صدر اور اُن کی اہلیہ کو سب سے مہنگا تحفہ کس نے دیا؟

امریکی صدر اور اُن کی اہلیہ کو سب سے مہنگا تحفہ کس نے دیا؟

امریکی حکام کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات جاری

by NWMNewsDesk
0 comment

مریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے شائع ہونے والی سالانہ رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن اور ان کے اہل خانہ کو 2023 میں غیر ملکی رہنماؤں کی طرف سے ہزاروں ڈالر کے تحائف دیے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون اول جِل بائیڈن کو انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے 20 ہزار ڈالر کا ہیرا تحفے میں دیا۔

نریندر مودی کی طرف سے 7.5 کیرٹ کا ہیرا 2023 میں بائیڈن خاندان کے کسی بھی فرد کو پیش کیا جانے والا سب سے مہنگا تحفہ تھا۔

اس کے علاوہ بھارتی اہلکاروں نے امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکار کو کشمیر میں تیار کردہ تحائف دیئے۔

banner

جِل بائیڈن کو امریکہ میں یوکرین کے سفیر سے 14 ہزار ڈالر مالیت کا ایک بروچ اور ایک بریسلٹ بھی ملا۔

جِل کو مصر کے صدر نے 4500 ڈالر مالیت کا تصویری البم اور بریسلٹ دیا۔

خود امریکی صدر نے کئی مہنگے تحائف وصول کیے جن میں جنوبی کوریا کے حال ہی میں مواخذہ کیے جانے والے صدر سک یول یون کی جانب سے 7100 ڈالر کی یادگاری تصویری البم شامل ہے۔

صدر جو بائیڈن کو منگول وزیراعظم کی جانب سے 3500 ڈالر کا منگول جنگجو کا مجسمہ، برونائی کے سلطان کی جانب سے 3300 ڈالر کا چاندی کا پیالہ بھی تحائف میں شامل ہے۔

اسرائیل کے صدر کی طرف سے 3100 ڈالر کی سٹرلنگ سلور ٹرے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی طرف سے 2400 ڈالر مالیت کا کولاج دیا گیا۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے جو بائیڈن کو 525 ڈالر مالیت کا قالین تحفے میں دیا۔

وفاقی قانون کے تحت ایگزیکٹیو برانچ کے اہلکاروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غیر ملکی رہنماؤں اور ہم منصبوں سے ملنے والے تحائف کا اعلان کریں جن کی قیمت 480 ڈالر سے زیادہ ہے۔

محکمہ خارجہ کی دستاویز کے مطابق 20 ہزار ڈالر کے ہیرے کو وائٹ ہاؤس کے ایسٹ ونگ میں سرکاری استعمال کے لیے رکھا گیا تھا، جبکہ صدر اور خاتون اول کے لیے دیگر تحائف آرکائیوز میں بھیجے گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024