امریکہ کے صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو گن خریداری کیس میں قصوروار قرار دے دیا گیا ہے۔
ڈیلاویئر کی ایک جیوری نے امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو آتشیں اسلحہ رکھنے سے متعلق وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کی فردِ جرم میں عائد تمام تینوں الزامات میں قصور وار قرار دیا ہے۔
ہنٹر بائیڈن کو وفاقی لائسنس رکھنے والے گن ڈیلر سے غلط بیانی کرنے، اسلحے کی خریداری میں منشیات استعمال نہ کرنے کا غلط بیان دینے اور 11 روز تک غیر قانونی طور پر آتشیں اسلحہ رکھنے کا قصور وار قرار دیا گیا ہے۔
ہنٹر بائیڈن کو 2018 میں گن کی خریداری سے متعلق تینوں سنگین الزامات میں قصوروار پایا گیا تھا۔
ہنٹر بائیڈن کو 25 سال تک قید کا سامنا ہو سکتا ہے، حالانکہ پہلی بار جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سزا سے بہت کم سزا دی جاتی ہے۔
استغاثہ کا استدلال تھا کہ صدر کے بیٹے نے یہ کہہ کر بندوق کی خریداری کے لازمی فارم پر جھوٹ بولا کہ وہ غیر قانونی منشیات کا استعمال نہیں کرتے یا عادی نہیں ہیں۔
ہنٹر بائیڈن کے بارے میں طویل عرصے سے تحقیقات جاری تھیں کہ انہوں نے اکتوبر 2018 میں ریوالور خریدتے ہوئے منشیات کے استعمال کے بارے میں جھوٹ بولا تھا۔