Saturday, March 14, 2026, 9:25 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی عدالت کا ڈونلڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ دینے کا حکم

امریکی عدالت کا ڈونلڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ دینے کا حکم

سابق صدر نے جیوری کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔

نیویارک کی جیوری نے ہتک عزت کے مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو لکھاری جین کیرول کو 83 ملین ڈالر دینا ہوں گے، جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے سرعام جھوٹا کہا اور ان کی توہین کی تھی۔

جین کیرول نے الزام عائد کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 1990 کی دہائی میں ان پر جنسی حملہ کیا تھا، جیوری نے یہ فیصلہ تین گھنٹے سے بھی کم غور و خوض کے بعد سنایا۔

سابق صدر نے ہتک عزت سے متعلق جیوری کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے جرمانے کے خلاف اپیل کرنے کااعلان کردیا۔

banner

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی ریپبلکن پارٹی کے سرفہرست صدارتی امیدوار ہیں، وہ آئیوا اور نیوہیمپشائر میں پارٹی نامزدگی جیت چکے ہیں اور اب انہوں نے جنوبی کیرولائنا پر نگاہیں مرکوز کر رکھی ہیں، جہاں ریپبلکن پارٹی کی رہنما نکی ہیلی سے ان کا مقابلہ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024