101
امریکی فوجی طیارہ جاپان کے یاکوشیما جزیرے کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔
فوجی طیارے V-22 اوسپرے میں 8 افراد سوار تھے
جاپان کی وزارت دفاع کے مطابق طیارہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 40 منٹ پر ریڈار سے غائب ہوا، کوسٹ گارڈ کو پانچ منٹ بعد ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جس میں کہا گیا کہ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہائبرڈ طیارہ یاکوشیما ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اور اس دوران ایک انجن میں آگ لگ گئی۔
جاپان کے کوسٹ گارڈ کے مطابق جائے حادثہ کے قریب ایک شخص مردہ پایا گیا ہے، طیارے میں سوار دیگر افراد کی حفاظت سمیت مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
