106
امریکی فوج نے منگل کو یمن میں حوثیوں کے ٹھکاںوں کو ایک بار پھر نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے
امریکی فوج کے مطابق کارروائی کے دوران حوثی باغیوں کے اسلحے کے گودام پر حملہ کیا گیا
امریکی فوج کی جانب سے حملے میں حوثیوں کے سات میزائلوں، تین ڈرونز اور تین کنٹینرز کو تباہ کرنے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل حوثیوں کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی چینل نے اطلاع دی تھی کہ الحدیدہ کے مغرب میں الطحیتا اور الجبانہ ضلع کے الفازہ علاقوں پر امریکی اور برطانوی فورسز کی جانب سے چھ مشترکہ حملے گئے ہیں۔
