112
امریکی لڑاکا طیارہ ایف 16 جنوبی کوریا میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے تاہم پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔
حادثہ پیر کو گنسن میں امریکی فضائیہ کے اڈے کے قریب پیش آیا ہے۔
دو ہفتے قبل بھی امریکی فوجی طیارہ جس میں آٹھ افراد سوار تھے مغربی جاپان کے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
