Thursday, November 14, 2024, 12:48 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی مسلم رہنماؤں کا بائیکاٹ: وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر کی تقریب مختصر

امریکی مسلم رہنماؤں کا بائیکاٹ: وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر کی تقریب مختصر

ایمگیج ایکشن نے عشائیے میں شرکت کی دعوت مسترد کی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ پر اسرائیل کے حملے کی حمایت کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر کی روایتی تقریب مختصر کر دی۔

افطار ڈنر میں مدعو کیے گئے افراد نے اسرائیل اور غزہ جارحیت کے بارے میں مسلم کمیونٹی میں پائی جانے والی مایوسیوں کی وجہ سے دعوت نامے کو مسترد کر دیا تھا۔

صدر جو بائیڈن نے اپنی انتظامیہ کے سینیئر مسلم عہدیداروں، خاتون اول جل بائیڈن، نائب صدر کمیلا ہیرس اور ان کے شوہر کے ہمراہ عشائیہ دینے سے قبل مسلم رہنماؤں سے ملاقات کی۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین پیئر نے کہا: ’کمیونٹی رہنماؤں نے ورکنگ گروپ کا اجلاس کرنے کو ترجیح دی، اس لیے ہم نے سنا اور ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے فارمیٹ ایڈجسٹ کیا۔‘

banner

حاضرین میں شامل ڈاکٹر طہیر احمد نے بتایا کہ وہ ملاقات ختم ہونے سے پہلے ہی وہاں سے چلے گئے تھے۔

انہوں نے کہا: ’ایسا میں نے اپنی کمیونٹی اور ان تمام لوگوں کے احترام کی وجہ سے کیا، جنہوں نے (غزہ میں) نقصان اٹھایا اور جو اس دوران مارے گئے، مجھے میٹنگ سے واک آؤٹ کرنے کی ضرورت تھی۔

امریکی مسلمانوں کی وکالت کرنے والے گروپ ایمگیج ایکشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے منگل کے عشائیے میں شرکت کی دعوت مسترد کردی اور کہا کہ صدر بائیڈن کی جانب سے اسرائیل کو غیر مشروط فوجی امداد جاری رکھنے کے باعث ’انسانی تباہی‘ ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024