Sunday, December 22, 2024, 8:17 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی وارننگ کے باوجود نیتن یاہو کا رفح میں فوجی آپریشن کیلئے تیار رہنے کا حکم

امریکی وارننگ کے باوجود نیتن یاہو کا رفح میں فوجی آپریشن کیلئے تیار رہنے کا حکم

حماس کو ختم کرنے کے بعد غزہ کو اسلحہ سے پاک علاقہ بنایا جائے گا : نیتن یاہو

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نےاسرائیلی فورسز کوجنوبی غزہ کے شہر رفح میں آپریشن کے لیے تیار رہنے کا حکم دیدیا ہے۔

نیتن یاہو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ “غزہ میں جنگ برسوں تک نہیں بلکہ مہینوں میں ختم ہو جائے گی، غزہ میں ہماری جنگ کے اعلان کردہ اہداف تبدیل نہیں ہوئے، غزہ میں قید اسرائیلیوں کی رہائی کے لیے فوجی دباؤ ضروری ہے‘‘۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ “اسرائیلی افواج خان یونس میں لڑ رہی ہیں جو حماس کا اہم گڑھ ہے، غزہ میں حماس کے خلاف فیصلہ کن فتح کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، میں نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو بتایا کہ ہم غزہ میں فتح حاصل کرنے کے قریب ہیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت آنے پر ہمارے فوجی بین الاقوامی قوانین کے مطابق رفح میں کام کریں گے۔

banner

انہوں نے بتایا کہ میں نے امریکی وزیر سے کہا کہ حماس کو ختم کرنے کے بعد غزہ کو اسلحہ سے پاک علاقہ بنایا جائے گا۔

رفح کے علاقے میں جنوبی اور شمالی غزہ سے بے گھر ہونے والے ڈیڑھ ملین سے زائد لوگ جمع ہیں، امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر رفح میں فوجی کارروائی کی گئی تو وہاں پر بڑے پیمانے پر شہریوں کی اموات ہو سکتی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024