Friday, April 18, 2025, 3:38 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی وزیر دفاع کو کینسر کی تشخیص، صدر جو بائیڈن دو ہفتے تک لاعلم رہے

امریکی وزیر دفاع کو کینسر کی تشخیص، صدر جو بائیڈن دو ہفتے تک لاعلم رہے

وزیردفاع کو پروسٹیٹ کینسرسرجری کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کو چند ہفتے قبل کینسر کی تشخیص کے بعد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا تاہم امریکی صدر جو بائیڈن اپنے ہی وزیر دفاع کی صحت سے متعلق دو ہفتے تک لاعلم رہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ معمول کے طبی معائنے کے دوران امریکی وزیر دفاع میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، 22 دسمبر کو امریکی وزیردفاع کی سرجری ہوئی اور اگلے دن وہ گھر چلے گئے تھے۔

ڈاکٹرز کے مطابق کچھ پیچیدگیوں کی وجہ سے لائیڈآسٹن کو یکم جنوری کو دوبارہ اسپتال داخل ہونا پڑا، وزیردفاع کو پروسٹیٹ کینسرسرجری کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لائیڈ آسٹن کا پروسٹیٹ کینسر ابتدائی اسٹیج میں تھا اب وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

banner

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو وزیر دفاع کے کینسر سے متعلق دو ہفتے سے زائد عرصے تک لاعلم رکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024