Tuesday, June 10, 2025, 1:44 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ گیا، 5 دھماکوں کے بعد سونامی الرٹ جاری

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ گیا، 5 دھماکوں کے بعد سونامی الرٹ جاری

11 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر نقل مکانی کی ہدایت

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد حکام نے سونامی الرٹ جاری کردیا۔

حکام نے 11 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر نقل مکانی کی ہدایت کی ہے۔

روانگ آتش فشاں میں 24 گھنٹے کے دوران کم ازکم 5 دھماکے ہوئے ، انڈونیشیا کی آتش فشاں ایجنسی کے مطابق ماؤنٹ روانگ میں منگل کو آتش فشاں پھٹنے سے دھماکا ہوا، ایک روز بعد مزید چار دھماکے ہوئے۔

حکام کو خدشہ ہے کہ آتش فشاں کا کچھ حصہ سمندر میں گر کر سونامی کا باعث بن سکتا ہے۔

banner

آتش فشاں پھٹنے سے راکھ فضا میں ہزاروں فٹ تک بلند ہوئی ہے، سیاحوں اور دیگر افراد کو آتش فشاں سے کم از کم 6 کلومیٹر دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024