109
انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماترا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد جاں بحق اور 4 لاپتہ ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ٹیم کے سربراہ عبدالمالک نے بتایا کہ 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور ہم ابھی تک 4 دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کر میں مصروف ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی) نے ایک بیان میں کہا کہ ہفتہ کی رات آنے والے سیلاب سے تاناہ داتار ریجنسی زیر آب آگئی جس سے 5 ذیلی اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ ان کے تازہ ترین جائزے کے مطابق 84 ہاؤسنگ یونٹس اور 16 پل بھی تباہ ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سڑک تک رسائی کو ممکن بنانے کے لیے بھاری مشینری تعینات کردی گئی ہے۔
